ضم شدہ اضلاع میں انتخابات کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم-

1500

ضم شدہ اضلاع میں انتخابات کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم-

ضم شدہ اضلاع میں انتخابات کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم-

#QabaailStandsWithIK #KPKUpdates #PTI

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر ضم شدہ اضلاع میں ہونے والے انتخابات 2019ء کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

کنٹرول روم 19 جولائی شام پانچ بجے سے لے کر 21 جولائی شام پانچ بجے تک چوبیس گھنٹے بلا تعطل فرائض انجام دے گا۔ کنٹرول روم میں دن اور رات کی شفٹوں کیلئے علیحدہ علیحدہ سٹاف تعینات کیا گیا ہے جس کا باضابطہ اعلامیہ جاری ہو چکا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کنٹرول روم کو انتخابات کے دوران خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے ذمہ دار تمام محکموں کے ساتھ مستقل رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں پر امن انتخابات کا انعقاد حتمی ہدف ہونا چاہئے جس کیلئے صوبائی حکومت بھر پور تعاون کرے گی۔ اس مقصد کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کو اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

محمود خان نے کنٹرول روم کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جا سکیں۔