وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے عین مطابق پنجاب پولیس میں اصلاحات کا آغاز کر دیا ..
[ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے عین مطابق پنجاب پولیس میں اصلاحات کا آغاز کر دیا ]
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے پنجاب پولیس میں احتساب کا عمل تیز کردیا۔ اس ضمن میں فرائض میں غفلت، کرپشن اور نااہلی پر پنجاب کے 36 ڈی ایس پیز کو معطل کردیا گیا ہے۔ معطل کئے گئے افسران میں لاہور کے دس ڈی ایس پیز بھی شامل ہیں۔ آنے والے دنوں میں مزید کرپٹ افسران کو بھی عہدوں سے برخاست کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب کے مطابق احتساب کے دائرہ کار کو ادارے کی نچلی سطح تک بڑھایا جائے گا۔ کرپٹ افسران اور اہلکاروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا تاکہ پنجاب پولیس کی ساکھ کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ اسے کرپشن سے پاک ادارہ بنایا جاسکے۔
#ReformsInPunjabPolice #CMPunjab #PTI