وزیر اعظم عمران خان سے جاوید آفریدی کی ملاقات……

543

وزیر اعظم عمران خان سے جاوید آفریدی کی ملاقات……

[ وزیر اعظم عمران خان سے جاوید آفریدی کی ملاقات، ملاقات میں جاوید آفریدی نے وزیر اعظم کو پشاور زلمئے کی جانب سے فٹبال لیگ کے انعقاد کے حوالے سے بریف کیا، ملک میں سپورٹس کے فروغ کے لیے اقدامات پر بھی بات چیت ]

نوجوانوں کی تعمیری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو سپورٹس کی سہولیات میسر آئیں ، ملک میں سپورٹس کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے خصوصی ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے ٹاسک فورس کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات کی روشنی میں سپورٹس کے شعبے میں ضروری اصلاحات لانے میں مدد ملے گی: وزیر اعظم عمران خان

پشاور زلمے کی جانب سے ملک سپورٹس کے فروغ کے سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی، وزیر اعظم کی جانب سے سپورٹس کے فروغ میں پشاور زلمے اور جاوید آفریدی کی کوششوں کی سراہا گیا۔