پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریاطلاعات فواد چوہدری کا واجد ضیاء کی گواہی پر ویڈیو پیغام

1616

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریاطلاعات فواد چوہدری کا واجد ضیاء کی گواہی پر ویڈیو پیغام

[ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریاطلاعات فواد چوہدری کا واجد ضیاء کی گواہی پر ویڈیو پیغام ]

پاکستان میں خود کو لیڈر کے طور پر متعارف کروانے والی خاتون کے بارے میں واجد ضیاء کی گواہی انتہائی اہم ہے،

واجد ضیاء نے قوم کو بتایا کہ مریم نواز نے جے آئی ٹی میں 22دستاویز جمع کروائیں،

واجد ضیاء نے گواہی دی کہ مریم نواز کی جانب سے جمع کروائی گئی بائیس کی بائیس دستاویز جعلی نکلیں،

اس سے پہلے مریم نواز کہا کرتی تھیں کہ ان کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ،

قوم نے دیکھا کہ وہ بھی ایک بہت بڑا جھوٹ نکلا،

اب مریم نواز نے اپنے دفاع میں جو دستاویز پیش کیں وہ بھی جعلی نکلیں،

مریم نواز اور ان کے والد کہتے ہیں کہ ان پر پانچ ہزار روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی،

دوسری طرف ان کے دستاویز میں پانچ روپے کی آمدن نہیں نکل رہی،

اس خاندان نے جو اکائونٹ کھولے ان میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئیں،

اس خاندان نے ارب ہا روپے کی جائیدادیں خریدیں، فواد چوہدری

ان کے پاس ٹرانزیکشن کا کوئی ثبوت ہے نا جائیدادوں کی خریداری کا،

سپریم کورٹ میں جو ڈیٹ جمع کروائی وہ بھی جعلی نکلی،

جے آئی ٹی میں آپ نے بائیس دستاویز جمع کروائیں وہ بھی جعلی نکلیں،

ان حرکتوں سے آپ کے اخلاقی معیار کا انداز ہوتا ہے، فواد چوہدری

ان حرکتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی سیاست کتنی پست ہے،

اسی طرح آپ کے مالی معاملات کس حد تک غیر شفافیت اور گھٹالے کا شکار ہیں.