پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پاکستانی قوم کے نام پیغام – Insaf Tv

734

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پاکستانی قوم کے نام پیغام

[ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پاکستانی قوم کے نام پیغام ]

غلامی کے اندھیروں میں رہتے رہتے پاکستانی قوم اندھیروں کو اپنا مقدر سمجھ بیٹھی ہے۔انہیں اجالوں سے خوف محسوس ہوتا ہے۔گزشتہ حکومتوں کی ستم ظریفی کے باعث قوم کا اعتبار سیاست دانوں سے اٹھ چکا ہے۔اب کوئی نڈر قیادت انہیں اجالوں میں لیجانا چاہے بھی تو ان کے ذہنوں سے اندھیرے اوجھل نہیں ہوپاتے۔ایک تبدیلی انہیں ڈراتی ہے کیونکہ پاکستانی قوم نے یہ زنجیریں برس ہا برس پہنی ہیں۔
تحریک انصاف کی آمد سے سوئی ہوئی قوم میں جو ارتعاش پیدا ہوا ہے یہ باد صبح کا پیغام دیتی ہے۔خوشی ہوتی ہے جب قوم کرپٹ حکمرانوں سے جواب چاہتی ہے۔یہ تبدیلی چند لمحوں میں ممکن نہیں لیکن اگر پاکستانی قوم ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر سدھرنا چاہتی ہے تو ارتقاء کی یہ کٹھن منزلیں ہم تیزی سے طے کر لیں گے۔
ہم مردہ قوم نہیں،ملک کا مستقبل کسی بھی حکمران کی وفاداری سے بڑھ کر ہے۔تبدیلی قوموں نے لانی ہے۔عمل کا وقت آن پہنچا ہے۔گھر سے باہر نکلئے اور اپنا فرض ادا کریں اس تحریک انصاف کو ووٹ دیں جو آپ کو غلامی اور پستی کی زنجیروں سے باہر نکالنا چاہتی ہے

#AbSirfImranKhan #WazireAzamImranKhan #GE2018