آج ملک بھر میں یوم پاکستان \”پاکستان زندہ باد\” کے نعرے کے ساتھ منایا جائے گا…

1295

آج ملک بھر میں یوم پاکستان \”پاکستان زندہ باد\” کے نعرے کے ساتھ منایا جائے گا…

آج ملک بھر میں یوم پاکستان “پاکستان زندہ باد” کے نعرے کے ساتھ منایا جائے گا، دن کا آغاز مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لئے دعاوں سے کیا جائے گا، وفاقی دارلحکومتوں میں 31 جبکہ صوبائی دارلحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی، یوم پاکستان کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی جس میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہوگی۔ ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔بحرین کے نیشنل گارڈز کے کمانڈر اور آزربایجان کے وزیر دفاع سمیت اومان کے سرکاری حکام بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ پاک فضائیہ کے علاوہ چین اور ترکی کے فضائی دستے بھی فضائی مظاہرے میں حصہ لیں گے۔ سعودی عرب، آزربایجان اور سری لنکا کے فوجی دستے بھی پریڈ میں شریک ہونگے۔

#PakistanDay #23rdMarch #PakistanZindabad