اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کی صدر کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائی، وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اس عمل کو کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب قرار دیا اور اقوام متحدہ کو ایسے اقدام کی روک تھام کے لئے کردار ادا کرنے پر زور دیا۔