ایبٹ آباد: حلقہ این اے پندرہ سے تحریک انصاف کے امیدوار علی اصغر خان کا اپنے حلقے سمیت پورے پاکستان کے لیے خصوصی پیغام – Insaf Tv

704

ایبٹ آباد: حلقہ این اے پندرہ سے تحریک انصاف کے امیدوار علی اصغر خان کا اپنے حلقے سمیت پورے پاکستان کے لیے خصوصی پیغام

پاکستان بھر کے ووٹرز ،ایک طویل عرصے سے جنہیں بے وقوف بنایا جاتا رہا ہے اور جنہیں خود اپنی طاقت کا اندازہ نہیں، اس بار پھر سیاستدانوں کے کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں کی زد میں ہیں۔ 2018کے الیکشن قریب ہیں اور پورے پاکستان کی دیواریں انتخابی مہم کے لئے وقف ہو چکی ہیں۔ کہیں علامہ اقبال کے اشعار کے ساتھ عوام کے دلوں کو جیتنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو کہیں حبیب جالب، فیض احمد فیض کے جذباتی اشعار سے ووٹرز کو جوش دلا کر ووٹ لینے کی سازش جاری ہے۔

مگر اس بار اللہ کے حضور تمام ووٹرز کو سجدہءِ شکر بجا لانا چاہیے کہ ، جھوٹے اور مفاد پرست سیاستدانو ں کو اس بار مخلص اور ایماندار امیدواروں سے مقابلہ کرنا پڑے گا اور نصف صدی سے زائد عرصہ سے جو فریب کھائے ہوئے ہیں وہ ووٹرز اس بار اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کے بعد ضمیرپر بوجھ محسوس نہیں کریں گے۔ ملک بھر کے بیشتر انتخابی حلقوں میں ایسے امیدوار موجود ہیں جن کے کردار پر کوئی داغ نہیں اور جو خالصتاََ عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ، ان کے الفاظ میں کوئی ہیر پھیر نہیں اور نیت میں کوئی فتور نہیں ۔

ایبٹ کے حلقہ این اے 15سے بھی اس بار علی اصغر خان نامزدگی ووٹرز کو اپنے ووٹ کے درست استعمال کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ ووٹرز میں سیاسی شعور بڑھنے سے پورے حلقے میں ایک تبدیلی کی فضاء دیکھنے میں آرہی ہے اور عوام نے روایتی و موروثی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ اس بات کا اندازہ علی اصغر خان کے حق میں ہونے والی ریلیوں ، ان کے سیاسی جلسوں اور کارنر میٹنگز میں عوامی جوش و خروش دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔ بیروٹ اور پٹن خورد و کلاں میں تو معصوم بچے بھی رات بھر جلسہ گاہ میں علی اصغر خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے موجود رہے اور عورتوں نے چھتوں پر کھڑے ہو کر علی اصغر خان اور ان کے ساتھیوں پر پھول برسائے۔

عوام کے اسی لگاؤ اور خلوص کو دیکھتے ہوئے علی اصغر خان نے ووٹرز کے نام اپنا پیغام ریکارڈ کروایا تاکہ ان کی آواز سوشل میڈیا کے ذریعے ایبٹ آباد کے دور دراز علاقوں میں بھی ہر کسی تک پہنچ سکے۔ اس پیغام کو جہاں تک پہنچا سکیں ضرور پہنچائیں، تا کہ اس بار این اے 15میں ایسی تبدیلی آ سکے جو اس علاقے کے لوگوں کے لئے آنے والے وقت کو سنوار دے۔