وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ کیا اور کمپلیکس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر ،ضلع ناظم پشاور ارباب عاصم اور دیگربھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے کمپلیکس کے میڈیکل وارڈ، ایمرجنسی وارڈ، ایم آر آئی اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا، لوگوں سے ملے اور اُن کے مسائل دریافت کئے۔ انہوں نے خصوصی طور پر پرچی سسٹم اور ادویات کی فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں۔ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی ہر وقت دستیابی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ مختلف ہسپتالوں کے وقتاً فوقتاً دورے کر رہے ہیں تا کہ سہولیات کی فراہمی یقینی ہو سکے۔ یہ ایک کل وقتی سسٹم ہونا چاہیئے۔ کمزوریاں دور کی جائیں اور غریب عوام کو معیاری علاج معالجہ کی سہولیات دی جائیں۔ اس سلسلے میں غفلت ناقابل برداشت ہو گی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ حکومت وسائل خرچ کرتی ہے تو اس کا فائدہ بھی عام آدمی کو ملنا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہسپتالوں میں خدمات کی فراہمی کا پورا سسٹم سٹریم لائن ہونا چاہیئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کو ہسپتال میں زیراستعمال جدید آلات، سہولیات اور معیار کے حوالے سے بریفینگ دی گئی اور ہسپتال کے انٹرنل انفارمیشن سسٹم سے بھی آگاہ کیا گیا جس کو وزیراعلیٰ نے سراہا تاہم انہوں نے کہا کہ یہ تمام سہولیات اُسی صورت میں فائدہ مند ثابت ہوں گی جب عملہ خود بھی ذمہ دار اور جوابدہ ہو گا۔ اسلئے عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے اور غریب مریضوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہونا چاہیئے۔ #KPKUpdates

520

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ کیا اور کمپلیکس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر ،ضلع ناظم پشاور ارباب عاصم اور دیگربھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کمپلیکس کے میڈیکل وارڈ، ایمرجنسی وارڈ، ایم آر آئی اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا، لوگوں سے ملے اور اُن کے مسائل دریافت کئے۔ انہوں نے خصوصی طور پر پرچی سسٹم اور ادویات کی فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں۔ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی ہر وقت دستیابی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ مختلف ہسپتالوں کے وقتاً فوقتاً دورے کر رہے ہیں تا کہ سہولیات کی فراہمی یقینی ہو سکے۔ یہ ایک کل وقتی سسٹم ہونا چاہیئے۔ کمزوریاں دور کی جائیں اور غریب عوام کو معیاری علاج معالجہ کی سہولیات دی جائیں۔ اس سلسلے میں غفلت ناقابل برداشت ہو گی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ حکومت وسائل خرچ کرتی ہے تو اس کا فائدہ بھی عام آدمی کو ملنا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہسپتالوں میں خدمات کی فراہمی کا پورا سسٹم سٹریم لائن ہونا چاہیئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کو ہسپتال میں زیراستعمال جدید آلات، سہولیات اور معیار کے حوالے سے بریفینگ دی گئی اور ہسپتال کے انٹرنل انفارمیشن سسٹم سے بھی آگاہ کیا گیا جس کو وزیراعلیٰ نے سراہا تاہم انہوں نے کہا کہ یہ تمام سہولیات اُسی صورت میں فائدہ مند ثابت ہوں گی جب عملہ خود بھی ذمہ دار اور جوابدہ ہو گا۔ اسلئے عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے اور غریب مریضوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہونا چاہیئے۔
#KPKUpdates