وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایگریکلچر اور فوڈ پراسسنگ سے متعلق اعلی سطحی اجلاس
زراعت کے شعبے کا فروغ اولین ترجیح ہے، زراعت کے شعبے میں ملکی صلاحیت سے مکمل طور پر مستفید ہونے کے سلسلے میں وفاقی حکومت اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی: وزیر اعظم
※ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایگریکلچر اور فوڈ پراسسنگ سے متعلق اعلی سطحی اجلاس
※ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی کے علاوہ صوبائی وزرا برائے محکمہ زراعت، وفاقی و صوبائی سیکریٹریز اور زراعت سے متعلقہ شعبوں کے سربراہان کی شرکت
※ وزیر اعظم نے ملک میں زراعت کے شعبے کو مستحکم کرنے اور ملکی زراعت کے فروغ کے سلسلے میں چائنا سمیت دوست ملکوں کی جانب سے ٹیکنالوجی و دیگر معاونت سے بھرپور طریقے سے استفادہ کرنے کے لیے صوبوں سے سفارشات طلب کر لیں
※ صوبوں کو ایک ہفتے میں اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت
※ صوبائی حکومتیں زراعت کے فروغ اور خصوصا زراعت کے شعبے میں برآمدات بڑھانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کی نشاندہی کریں