وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کی زیرصدارت اسلام آباد میں مارگلہ ٹریل تھری پرکلین گرین پاکستان اور غیر متعدی امراض سے…

697

وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کی زیرصدارت اسلام آباد میں مارگلہ ٹریل تھری پرکلین گرین پاکستان اور غیر متعدی امراض سے…

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کی زیرصدارت اسلام آباد میں مارگلہ ٹریل تھری پرکلین گرین پاکستان اور غیر متعدی امراض سے بچاو کےلیے آگاہی مہم واک/ہایکنگ کا انعقاد۔
آگاہی مہم میں وزارت صحت کے افسران سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی
اس موقع پر وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وزارت صحت نے غیر متعدی امراض کا باعث بننے والے عوامل سے نمٹنے کے لے قومی ایکشن پلان تیار کیا ھے، صحت مند سرگرمیوں سےعوام میں ماحولیاتی تحفظ اور غیر متعدی امراض کے خلاف آگاہی پید ا کرنے میں مدد ملے گی،غیر متعدی امراض دنیا بھر میں زیادہ اموات کا باعث ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق جسمانی سر گرمی میں کمی دنیا بھر میں ہونے والی اموات میں سے 6فیصد اموات کی بڑی وجہ ھے۔