پختونخوا کے وزیر صحت ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان نے سیدو میڈیکل کالج سیدوشریف کے تیسری کانووکیشن میں شرکت اور خطاب کیا..

671

پختونخوا کے وزیر صحت ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان نے سیدو میڈیکل کالج سیدوشریف کے تیسری کانووکیشن میں شرکت اور خطاب کیا..

سوات :پختونخوا کے وزیر صحت ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان نے سیدو میڈیکل کالج سیدوشریف کے تیسری کانووکیشن میں شرکت اور خطاب کیا. اس موقع پر صوبائی وزیر نے سیدو میڈیکل کالج کے سینکڑو ں طلباء وطالبات میں ڈگریاں اور پوزیشن ہولڈر گریجویٹس میں گولڈ میڈلز تقسیم کئے گئے جبکہ کانووکیشن میں کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق، ایم ایس ڈاکٹر ملک سعد اللہ خان،چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان،ایم پی اے وقار احمد خان،ایم پی اے سردار خان،ضلعی ناظم سوات محمد علی شاہ،تحصیل ناظم اکرام خان سمیت کالج کے سابق وموجودہ فیکلٹی ممبرز اور طلباء وطالبات اور ان کے والدین بڑی تعداد میں شرکت کی
#KPKUpdates
خیبر پختونخوا کے وزیر صحت ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کے لئے کامیاب،خوشحال اور اچھے دن انے والے ہیں نئے فارغ گریجویٹس دکھی انسانیت کی خدمت کرینگے ڈاکٹری ایک عظیم پیشہ ہے لوگوں کی خدمت ڈاکٹروں کا اولین فریضہ ہے ان کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے صوبائی حکومت محکمہ صحت کو ہرقسم کی سہولیات دینے کے لئے کوشاں صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان نے سیدو میڈیکل کالج کے لئے آڈیٹوریم بنانے کا باقاعدہ اعلان کیا اور کالج کے لئے صوبائی حکومت کے جانب سے سپیشل گرانٹ اور ڈینٹل کالج کی منظوری کی یقین دہانی بھی کردی انہوں نے کانووکیشن کے موقع پر گریجویٹس کو مبارکباد دی اور کہا کہ تمام نئے گریجویٹس کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ ڈاکٹروں کے ہاتھوں میں انسانی جان بچانے کی صلاحیت ہے اب اپ لوگوں پر یہ ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ انسانیت کی خدمت کرے وزیر صحت نے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان،گورنر خیبر پختوا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے طرف سے یقین دلاتاہوں کہ حکومت اپ لوگوں کو تمام تر دستیاب مراعات فراہم کرینگے اور اپ لوگوں کی ہر قسم مدد اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرینگے انہوں نے اس موقع پر کالج کے سٹاف اور طلباء وطالبات کے والدین کوبھی مبارکباد دی۔