Prime Minister Imran Khan Urges Nation to Remember Deprived Segments of Society on Eid (22.08.18)

610

Prime Minister Imran Khan Urges Nation to Remember Deprived Segments of Society on Eid (22.08.18)

Prime Minister Imran Khan Urges Nation to Remember Deprived Segments of Society on Eid (22.08.18)
#PrimeMinisterImranKhan

وزیراعظم عمران خان نےعید الا ضحیٰ کے پر مسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات اور قربانیاں قبول و منظور فرمائےاور اِنہیں ہمارے لیے اپنی رضا و خوشنودی کے حصول کا ذریعہ بنا دے۔
عمران خان نے کہاکہ آج کے دِن حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضر ت اسماعیل علیہ السلام نے اطاعت اور قربانی کی ایک ایسی لازوال مثال قائم کی جس کی تاقیامت پیروی کی جاتی رہے گی۔
وزیراعظم نے کہاکہ قربانی کا جذبہ عالمگیر حیثیت کا حامل ہے۔ دُنیا میں کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی ہے جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجزن نہ ہو۔
وزیراعظم نے کہاکہ سنت ابراہیمی کی پیروی کا تقاضا ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں۔ ہمیں اپنے تمام تر مفادات، ترجیحات اور تعصبات کو پس پشت رکھتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہیے۔ عمران خان نے کہاکہ عید الا ضحیٰ کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کا بھی خاص طور پر خیال رکھناچاہیے جو حالات کے جبر کا شکار ہو کر معاشی طور پر پیچھے رہ گئے ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں وطن کے اُن معماروں اور محافظوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت، تعمیر و ترقی اور سربلندی جیسے عظیم مقصد کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔
اللہ تعالی ہمیں اِس عظیم عبادت کو اس کی روح کے مطابق سمجھ کر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Imran Khan said sacrifice aims at submitting oneself before will of Allah.
In his message on the occasion, the Prime Minister prayed to Allah almighty to accept our sacrifices and prayers. He said sacrifice is a universal devotion without which no nation can progress.
He said on this occasion, we must also remember the sacrifices given for protection, reconstruction and development of the country.