Finance Minister Asad Umar chaired the meeting of the Economic Coordination Committee who decided to take strict legal action…
Finance Minister Asad Umar chaired the meeting of the Economic Coordination Committee who decided to take strict legal action against power theft and cut meters of those who fail to pay their bills for consecutive three months (03.09.18)
#PTI
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا گردشی قرضوں پر قابو پانے کیلئے بجلی کے بلوں کے نادہندگان کے میٹر کاٹنے کا فیصلہ ۔۔۔
اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تین ماہ تک بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے میٹر کاٹ دئے جائیں گے۔
کمیٹی نے کھاد کی ضروریات پورا کرنے کے لئے ملک میں قائم کھادفیکٹریوں کو کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں توانائی کے شعبے کا آپریشنل اور فنانشل آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان ریلوے کے پنشنرز کے لئے پینشن فنڈ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں گردشی قرضے پر قابو پانے کے لیے پری پیڈ میٹرز لگانے کی تجویز پر غورہوا ۔ جو جتنا بل ادا کرے گا اتنی ہی بجلی استعمال کر سکے گا۔