PTV News Short Report on Minister for State for Communication Murad Saeed Press Conference (23.09.18)

592

#PTI #CPEC

وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وفاقی وزارت مواصلات نے 75 دنوں کے لئے اہداف کا تعین کر دیا ہے، شفافیت اور احتساب کے وزیراعظم کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے وزارت مواصلات کے 6 منصوبوں کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرائے جائیں گے، این ایچ اے کی 177 عام اور 42 لگژری گاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی، یہ ایسی گاڑیاں تھیں جس کو قواعد و ضوابط سے ہٹ کر استعمال کیا جا رہا تھا اور ان کی مرمت پر سالانہ تین کروڑ روپے کے اخراجات آ رہے تھے، وزارت بالخصوص این ایچ اے کے زیر استعمال اراضی پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھی اقدامات ہوں گے۔ اراضی کے حصول اور تجاوزات کے خاتمہ کا ہدف 75 دنوں میں حاصل کرنے کی بھرپور کوشش ہو گی، چکدرہ کالام سڑک کے منصوبے کو آئندہ موسم گرما کے آغاز تک مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی، این ایچ اے اور موٹروے پولیس کے حوالے سے 20 نکاتی پروگرام تیار ہے، آئندہ ہفتے اس کا آغاز ہو گا۔