High Level Abu Dhabi Delegation calls on Prime Minister Imran Khan in Islamabad (26.10.18)
High Level Abu Dhabi Delegation calls on Prime Minister Imran Khan in Islamabad (26.10.18)
#PrimeMinisterImranKhan
وزیراعظم عمران خان سے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت اور ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سلطان احمد الجابر کی زیر قیادت ایک بڑے وفد نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی اور انہیں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کا متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان طویل مدتی جامع اقتصادی شراکت داری کیلئے پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم عمران خان نے وفد کا خیرمقدم کیا جسے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی خصوصی ہدایت پر پاکستان بھیجا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے 19 ستمبر کو ابوظہبی میں ملاقات ہوئی تھی اور انہوں نے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفد میں شامل اہم ارکان سے پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالہ سے متحدہ عرب امارات کی سنجیدگی کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی، پٹرولیم، ادویہ سازی، سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے، زرعی تحقیق اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری وسیع مواقع کو اجاگر کیا۔