CM Punjab Usman Buzdar Meets Corps Commander Lahore Lt General Amir Riaz

869

CM Punjab Usman Buzdar Meets Corps Commander Lahore Lt General Amir Riaz

CM Punjab Usman Buzdar Meets Corps Commander Lahore Lt General Amir Riaz

‎‫لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال۔‬
‎‫وزیراعلیٰ پنجاب کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے شاندار کردار کی تعریف، اس موقع پر عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر فوجی افسروں اور جوانوں کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، عظیم اور لازوال قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن بحال ہوا ہے، پاکستان کے محب وطن اور دلیر عوام کا عزم انتہائی مضبوط ہے، پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جرأت کی نئی تاریخ رقم کی ہے، پاک افواج اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔‬