Foreign Minister of Iran Javad Zarif called on Prime Minister Imran Khan in Islamabad (31.10.18)

538

Foreign Minister of Iran Javad Zarif called on Prime Minister Imran Khan in Islamabad (31.10.18)

Foreign Minister of Iran Javad Zarif called on Prime Minister Imran Khan in Islamabad (31.10.18)
#PrimeMinisterImranKhan

وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو صدر حسن روحانی کی طرف سے نیک خواہشات اور پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا پیغام پہنچایا ۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمسایہ ملکوں سے بہتر تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے ۔وزیراعظم نے مسلمان ملکوں کے درمیان اختلافات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں انسانی بحران قابل افسوس ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر متعلقہ فریق چاہیں تو یمن کے مسئلے کے حل کیلئے ثالثی کیلئے تیار ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے ایرانی عوام اور قیادت کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہیں