گورنرخیبرپختونخوا نے کہاکہ تمام اعلی تعلیمی جامعات اپنے مالی سال کے بجٹ مئی کے وسط تک تیارکرکے سینیٹ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کریں…

571

گورنرخیبرپختونخوا نے کہاکہ تمام اعلی تعلیمی جامعات اپنے مالی سال کے بجٹ مئی کے وسط تک تیارکرکے سینیٹ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کریں…

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ تمام یونیورسٹیاں اپنے مالی سال کے بجٹ کو سینٹ اجلاس میں پیش کرنے سے قبل بجٹ کی معقولیت اورضروریات کو صحیح معنوں میں واضح کریں، انہوں نے خبردار کیا کہ فنانشل آڈٹ کے بغیربجٹ کو سینٹ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش نہ کیاجائے۔ یہ ہدایات انہوں نے پیرکے روز گورنرہاؤس پشاورمیں وویمن یونیورسٹی صوابی کے تیسرے سینٹ اجلاس کی صدارت کے دوران دیں،

#KPKUpdates

گورنرخیبرپختونخوا نے کہاکہ تمام اعلی تعلیمی جامعات اپنے مالی سال کے بجٹ مئی کے وسط تک تیارکرکے سینیٹ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کریں، ایسی تمام یونیورسٹیاں جنہوں نے آڈٹ نہیں کرایا ان کا سالانہ مالی سال کابجٹ منظور نہیں کیاجائیگا۔ گورنرخیبرپختونخوا کا کہناتھا کہ فیکلٹی اراکین معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طلباء کی بہتر تربیت میں بھی اپنا بھرپورکردار ادا کریں اور اس مقصد کیلئے یونیورسٹی اساتذہ اپنے عملی کردار سے طلباء کیلئے نمونہ بن سکتے ہیں۔ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ طلباء کو اخلاقی درس دینا بھی اساتذہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہوناچاہئیے۔ انہوں نے کہاکہ میرٹ اورشفافیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا اورمیرٹ کے برعکس تقرریاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر خانزادی فاطمہ خٹک نے سینٹ اجلاس کو یونیورسٹی کی تعلیمی و انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ یونیورسٹی کے مین کیمپس کا تعمیراتی کام تکمیل کے مراحل میں ہے۔ بعدازاں سینٹ کی جانب سے مذکورہ یونیورسٹی کے رواں مالی سال کے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی۔سینٹ اجلاس میں گورنرکے پرنسپل سیکرٹری نظام الدین ، سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم منظور احمد، وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی صوابی پروفیسر خانزادی فاطمہ خٹک کے علاوہ دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔