Prime Minister Imran Khan will undertake a day-long visit to United Arab Emirates on 18 November 2018 (17.11.18)

522

#PrimeMinisterImranKhan

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر (کل) اتوار کو متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ وزیراعظم کو دورے کی دعوت ابوظہبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شیخ محمد زید بن سلطان النہیان نے دی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پٹرولیم، توانائی اور تجارت سے متعلق ان کے مشیر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم یو اے ای کے ولی عہد سمیت اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔