پشاور بورڈ کے چیئرمین پورفیسر ڈاکٹر فضل الرحمان نے بورڈ پورٹل پر پرچے اپلوڈ کر کے سروس کا افتتاح کر دیا۔
پشاور بورڈ بازی لے گیا۔ پہلی دفعہ صوبے کی تاریخ میں میٹرک اور ایف ایس سی بورڈ امتحان ٹاپ کرنے والے طلباء کے حل کردہ تمام پرچے اب ویب سائٹ پر اپلوڈ کیے جائیں۔ اس اقدام کا مقصد طلباء مقابلے کے رجحان میں اضافہ کرنا ہے۔
پشاور بورڈ کے چیئرمین پورفیسر ڈاکٹر فضل الرحمان نے بورڈ پورٹل پر پرچے اپلوڈ کر کے سروس کا افتتاح کر دیا۔
پوزیشن ہولڈرز کے معیاری پرچوں کو دیکھ کر تمام طلباء میں مقابلے کا رجحان مزید بڑھے گا، طلباء مزید محنت کریں گے اور پرچے اچھے طریقے سے حل کرنے میں مدد ملے گی۔
پشاور بورڈ میں اب مائیگریشن سرٹیفیکیٹ ہفتوں کے بجائے چند منٹوں میں کیا جا سکتا ہے۔
میٹرک سرٹیفیکیٹ اب دو سال کے بجائے صرف تین مہینوں میں طلباء کو دیا جائے گا۔
پشاور بورڈ میں بہترین کھیل کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
امتحانی نمبرز کی دوبارہ گنتی پر زائد نمبر ہونےبپر طلباء کو فیس قاپس کی جائے گی، ضیاء اللہ بنگش
صوبے کے تمام بورڈز کو عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے ہدایات جاری کیے ہیں، ضیاء اللہ بنگش
فروری میں تمام بورڈ کے چیئرمین کا اجلاس طلب کریں گے اور بورڈذ میں اصلاحات لائیں گے، ضیاء اللہ بنگش
بورڈز میں اصلاحات لانے سے عوام کے لیے مزید آسانیاں پیدا ہوں گی، ضیاء اللہ بنگش
سرٹیفیکٹ کے اجراء میں کم سے کم مدت کا تعین کر رہے ہیں، ضیاء اللہ بنگش (19.01.19)