ضلع مظفر گڑھ، سنانواں کے علاقے پتی کھر میں ہزاروں کنال سرکاری آراضی قبضہ مافیا سے چھین لی گئی ،یاد رہے یہ وہ ہی علاقہ ہے….

625

ضلع مظفر گڑھ، سنانواں کے علاقے پتی کھر میں ہزاروں کنال سرکاری آراضی قبضہ مافیا سے چھین لی گئی ،یاد رہے یہ وہ ہی علاقہ ہے….

ضلع مظفر گڑھ، سنانواں کے علاقے پتی کھر میں ہزاروں کنال سرکاری آراضی قبضہ مافیا سے چھین لی گئی ،یاد رہے یہ وہ ہی علاقہ ہے جو 2010 میں آنے والے سیلاب کی زد میں آیا تھا اور سب سے زیادہ تباہی کا شکار ہوا تھا جس کی وجہ یہ تھی کہ وہاں پہ موجود قبضہ مافیا عرصہ دراز سے سرکاری زمین پر قبضہ کیے ہوئے تھے. لیکن اصل میں حکومت نے وہ جگہ دریا پر بند باندھنے کے لیے مختص کی ہوئی تھی. قبضہ مافیا نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے وہاں زمینداری اور کاروباری فارم شروع کر دے. جب 2010 کا سیلاب آیا تو وہاں کے قبضہ مافیا نے ُاس وقت کی حکومت کے ساتھ مل کر اپنی فصلیں اور فارم بچانے کے لیے پانی دریا کے بند ایریا میں چھوڑنے کے بجائے غریب عوام اور شہری علاقوں میں پر چھوڑ دیا جس کی وجہ سے تمام رہائشی علاقے تباہ و برباد ہو گے. لیکن موجودہ حکومت کا یہ عمل یقیناً داد کے قابل ہے. جس کی وجہ سے نہ صرف عوام کو ان کا حق ملے گا بلکہ حکومت مستقبل میں کس بھی ناگہانی آفت سے بچنے کے لیے تیار رہے گی.