وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر پولیس نے قصور کے علاقے ڈھنگ شاہ میں غریب شہری کے گھر پر با اثر افراد کا قبضہ چھڑا لیا

653

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر پولیس نے قصور کے علاقے ڈھنگ شاہ میں غریب شہری کے گھر پر با اثر افراد کا قبضہ چھڑا لیا

[وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر پولیس نے قصور کے علاقے ڈھنگ شاہ میں غریب شہری کے گھر پر با اثر افراد کا قبضہ چھڑا لیا]

وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی کے مقامی چیئرمین خالد محمود ڈوگر کی جانب سے غریب شہری کے گھر پر قبضے کا نوٹس لیا تھا۔وزیراعلیٰ نے قصور پولیس کو غریب شہری کے گھر کا قبضہ فوری واگزار کرانے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پولیس نے قبضہ گروپ کے خلاف قانونی کارروائی کی اور غریب شہری ریاض کو گھر کا قبضہ واپس دلایا،غریب شہری ریاض نے گھر واگزار کرانے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا ہے۔قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ شہریوں کی جائیدادوں پر قبضے کرنے والے عناصر کے خلاف کوئی رو رعایت نہیں ہوگی۔ تحریک انصاف کی حکومت قبضہ مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔ قبضہ مافیا کے ناسور کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ عثمان بزدار