Malik Zafar Raan joins PTI after meeting Prime Minister Imran Khan in Islamabad (23.02.18)

573

Malik Zafar Raan joins PTI after meeting Prime Minister Imran Khan in Islamabad (23.02.18)

Malik Zafar Raan joins PTI after meeting Prime Minister Imran Khan in Islamabad (23.02.18)
#PTI #PrimeMinisterImranKhan #PP218 #Multan

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نہ صرف عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنائے گا بلکہ عوام کی ضرورتوں کے مطابق ترقیاتی عمل کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود کے ہمراہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 218 سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاستدان ملک ظفر راں کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،جنہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ہفتہ کو بنی گالہ میں ملاقات کی۔ملک ظفر راں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور وژن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام کا احساس محرومی دور کرنا اور علاقے کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کی حکومت کی جانب سے نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نہ صرف عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنائے گا بلکہ عوام کی ضرورتوں کے مطابق ترقیاتی عمل کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔