Minister For Information & Broadcasting Fawad Chaudhry Media Briefing at PID, Islamabad about Federal Cabinet Meeting Decisions (19.03.19)

547

#PTI #Islamabad

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے پریس کانفرنس ۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وزیراعظم عمران خان نے جب سے منصب سنھبالا عالمی رہنما پاکستان آرہے ہیں ،گزشتہ 8 میں زراعت پر ہمارے اخراجات 60 فیصد کم ہوئے ۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کوکنگ آئل کے کم سے کم استعمال کیلئے آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے،آئل سیڈز کی پیداوار کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،لائیو سٹاک اور فشریز میں حکومت کام کرنا چاہتی ہے ،لائیوسٹاک کیلئے اقدامات سے معیشت میں استحکام آئیگا ،آئندہ 5 سال میں زرعی شعبے پر خصوصی توجہ رہے گی،زرعی شعبے کی ترقی کیلئے 290 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ،گیس کے اضافی بلوں سے 32 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ،2016-17 سے گیس کی اضافی بلنگ کا مسئلہ درپیش ہے،اڑھائی ارب روپے گیس کی مدت صارفین کو واپس کیا جائے گا ،تحقیقات کے بعد ہوشربا تفصیلات عوام کے سامنے لائیں گے ،بڑی بڑی کمپنیوں کو گیس کنکشن دینے سے عام صارفین متاثر ہوئے ،پاکستان میں اس وقت مشکل معاشی حالات ہیں ،وزیراعظم عمران خان اخراجات محدود کرنے پر زور دے رہے ہیں اور اجلاس میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔