Advisor Education Department Khyber Pakhtunkhwa Zia Ullah Bangash Visit To KP’s First Islamic Digital Library In Kohat (29.09.18)

1048

#KPEducation #ZiaUllahBangash #KPKUpdates

مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے کوہاٹ میں خیبرپختونخوا کے پہلے اسلامک ڈیجیٹل لائبریری کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران علماء اور طلباء سے ملاقات کی اور لائبریری کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ضیاء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ عمران خان خان کی ہدایت کے مطابق صوبے میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے مزید بھرپور اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ ہماری حکومت نے اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دی۔ مدرسہ طلباء بھی ہمارے بچے ہیں مگر ان کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا، ہم ان پر بھرپور توجہ دیں گے، سہولیات فراہم کریں گے اور جدید معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

مشیر تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے پروگرام کے مطابق مدرسہ میں سکول بنانے کے لیے کام تیز کر رہے ہیں۔ عمران خان کے وژن کے مطابق مدرسہ کے طلباء کو بھی مین اسٹریم میں لا رہے ہیں تا کہ مدرسہ طلباء بھی سائنسی تعلیم حاصل کر کے انجینئر، ڈاکٹر، پولیس یا فوج میں جا سکے اور اعلیٰ عہدوں پر آئیں۔ ماضی کی حکومتوں نے مدرسہ طلباء پر کسی قسم کی توجہ نہیں دی اور نظرانداز کیا۔ ہماری حکومت ان کے لیے بھرپور اقدامات اُٹھائے گی۔ ہم نے صوبے میں سود کے خاتمے کے لیے قانون سازی کی اور اُس قانون پر عملدرآمد جاری ہے