Last KP Cabinet Meeting of Current KP Government chaired by Chief Minister Pervez Khattak (24.05.18)
Last KP Cabinet Meeting of Current KP Government chaired by Chief Minister Pervez Khattak (24.05.18)
#KPKUpdates #KPCabinetMeeting
صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا لیبر پالیسی 2018 کی منظوری دے دی۔ پالیسی بین الااقوامی لیبر پالیسی کے معیار سے ہم آہنگ ہے۔ پالیسی کے ذریعے صوبے میں لیبر کی بنیادی حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے گا۔ پالیسی کے ذریعے صوبے کے مزدوروں کی صحت اور سلامتی کے معیار میں خاطرخواہ بہتری لائی جائے گی۔
صوبائی کابینہ نے سرکاری بھرتیوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ٹیسٹ اییٹا کے ذریعے منعقد کرنے کی منظوری دے دی۔ ماضی میں آزاد ٹیسٹنگ ایجنسیوں کے باعث ٹیسٹوں میں کئی بے ضابطگیاں سامنے آئیں اییٹا مقررہ وقت میں ٹیسٹ منعقد کرنے کی پابند ہوگی۔ مقررہ مدت میں ٹیسٹ منعقد نہ کرنے کی صورت میں آزاد ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔