Minister for Religious Affairs and Inter-faith Harmony Noor ul Haq Qadri Press Conference Islamabad (16.11.18)

552

Minister for Religious Affairs and Inter-faith Harmony Noor ul Haq Qadri Press Conference Islamabad (16.11.18)

Minister for Religious Affairs and Inter-faith Harmony Noor ul Haq Qadri Press Conference Islamabad (16.11.18)
#PTI

وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر حضور نبی پاک کا امن و محبت کا پیغام ساری دنیا تک پہنچانے کیلئے پاکستان کی نئی حکومت مذہبی سفارتکاری سمیت تمام راستے اختیار کرے گی، جب بھی کوئی آپ کی شان میں گستاخی کرتا ہے تو تصادم کی کیفیت پیدا ہوتی ہے، اسی کیفیت سے بچنے کیلئے حکومت تمام اکائیوں کو ساتھ ملا کر رواداری اور مساوات پر مبنی اقدامات اٹھائے گی۔ جمعہ کو وزارت مذہبی امور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سال وزارت مذہبی امور قومی سیرت کانفرنس کا انعقاد کرتی ہے جو 12 ربیع الاول کے دن منعقد ہوتی ہے، اس مرتبہ نئے پاکستان کی نئی حکومت نے بین الاقوامی معیار کی سیرت کانفرنس کا اہتمام کیا ہے جس میں عالم اسلام کے سکالرز اور علماءکرام پر مبنی وفود آئیں گے۔ کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول بمطابق 20 اور 21 نومبر کو ہو گی۔ سرکار دو عالم کا یوم ولادت عالمی سطح پر منایا جاتا ہے، آپ کی سیرت طیبہ سے انسانیت کو ہر قسم کی بداخلاقیوں سے اجتناب کا پیغام ملتا ہے، آپ کی شان کا حق ادا نہیں ہو سکتا تاہم وزارت اور حکومت کی سطح پر کانفرنس کا انعقاد شایان شان طریقہ سے ہو گا۔ پہلے دن سیرت کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان مہمان خصوصی ہوں گے۔ 20 نومبر کو دوسری نشست میں مقالات پیش ہوں گے اور تقاریر میں سیرت طیبہ پر مقررین اظہار خیال کریں گے۔ 21 نومبر کو سیرت کانفرنس کی اختتامی نشست میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی ہوں گے۔ اسی نشست میں قومی اور علاقائی زبانوں میں کتب سیرت، نعت اور مقالات سیرت پر مقابلوں میں اول، دوئم اور سوئم آنے والوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔