Minister of Foreign Affairs Shah Mahmood Qureshi Exclusive Interview on 92 News HD 92@8 with Saadia Afzaal (11.03.19)
Minister of Foreign Affairs Shah Mahmood Qureshi Exclusive Interview on 92 News HD 92@8 with Saadia Afzaal (11.03.19)
#PTI #ShahMahmoodQureshi
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، موجودہ صورتحال پر بھی پاکستان نے ذمہ داری کا ثبوت دیا کیونکہ ہم تو جنگ چاہتے ہی نہیں بلکہ تمام تصفیہ طلب معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، ہماری امن کی کوششوں کو دنیا بھر نے سراہا ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بھارتی گرفتار پائلٹ کی فی الفور رہائی کا فیصلہ، پاکستانی ہائی کمشنر کا دہلی روانہ ہونا جس کے جواب میں بھارت کو بھی اپنے ہائی کمشنر کو پاکستان بھیجنا پڑا، 14 مارچ کو کرتار پور کوریڈور پر دونوں ممالک کے آفیشلز کا مل بیٹھنا اور اس کوریڈور پر مزید گفت و شنید کرنے کا فیصلہ ایسے اقدامات ہیں جنہیں دنیا بھر سے پذیرائی ملی ہے جس سے کشیدگی کی فضا بھی قدرے بہتر ہوئی ہے لیکن بھارت کی جانب سے ابھی خطرہ ٹلا نہیں، اس کے علاوہ دونوں اطراف میں ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹوریٹس کا ہفتہ وار گفتگو کا جاری رہنا بھی بہت مثبت اقدامات ہیں جن کو دنیا نے بھی سراہا ہے جس سے کشیدہ صورتحال میں کمی واقع ہوئی ہے، بھارتی گرفتار پائلٹ کو رہا کرنے سے امن کے قیام کے لیے پاکستانی موقف کو تقویت ملی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میری امریکہ کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جان مولٹن سے ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ہے جس میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور میں نے بھارتی جارحیت پر اپنے خدشات اور تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے