Minister of Foreign Affairs Shah Mahmood Qureshi met with Norwegian counterpart Ine Marie Eriksen Søreide on the sidelines of Sir Bani Yas Forum in Abu Dhabi (17.11.18)

598

#PTI #ShahMahmoodQureshi

پاکستان اور ناروے نے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔یہ اتفاق رائے ہفتہ کو متحدہ عرب امارت میں سر بنو یاس فورم کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اپنی نارویجن ہم منصب اینا ایرکسن سورادے کے ساتھ ملاقات میں پایا گیا ہے۔ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان میں امن عامہ کی صورتحال، پاک افغان تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان اور ناروے کے مابین معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ناروے کی وزیر خارجہ نے ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا اور اپنے پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی کو دورہ ءناروے کی دعوت دی۔ قابل ازیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ابو ظہبی میںمشرق وسطی کے بارے میںسر بنو یاس فورم کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زیاد النہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون، علاقائی معاملات اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔