Negotiations between government and Tehreek-e-Labbaik Pakistan have been successfully resolved…
Negotiations between government and Tehreek-e-Labbaik Pakistan have been successfully resolved and agreement to this effect has been signed by Minister of Religious Affairs Dr. Noor ul Haq Qadri (02.11.18)
#PTI
حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے حکومت کی طرف سے مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر نورالحق قادری اور پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے معاہدے پر دستخط کئے۔تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ پیر محمد افضل قادری اور مرکزی ناظم محمد وحید نور نے بھی معاہدے پر دستخط کئے۔معاہدے کے مطابق آسیہ بی بی کے مقدمے میں نظر ثانی اپیل دائر کی گئی ہے جو کہ مدعی کا قانونی حق ہے اور حکومت اس پر کوئی اعتراض نہیں کریگی۔آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف تحریک کے دوران اگر کوئی ہلاکتیں ہوئی ہیں توفوری قانونی کارروائی کی جائیگی۔معاہدے میں کہا گیا ہے کہ آسیہ مسیح کی برعیت کے خلاف 30اکتوبر سے اب تک گرفتار کئے گئے افراد کو فوری رہا کیا جائیگا۔