President Dr. Arif Alvi chairs Governor’s Conference in Islamabad with Governor Khyber Pakhtunkhwa Shah Farman (13.11.18)

492

President Dr. Arif Alvi chairs Governor’s Conference in Islamabad with Governor Khyber Pakhtunkhwa Shah Farman (13.11.18)

President Dr. Arif Alvi chairs Governor’s Conference in Islamabad with Governor Khyber Pakhtunkhwa Shah Farman (13.11.18)
#PTI

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تمام صوبائی گورنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان قیدیوں کیلئے ایک فنڈ قائم کریں جنہوں نے ایک لاکھ روپے سے کم جرمانہ ادا کرنا ہے اور اپنی سزا پوری کر چکے ہیں اور اب جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث جیلوں میں کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں گورنروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان سے کہا کہ ایسے قیدیوں کے ضروری اعداد و شمار جمع کئے جائیں تاکہ اس عمل کو موثر انداز میں شروع اور مکمل کیا جائے۔

صدر نے گورنروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام جیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی بھی ذمہ داری لیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے گورنروں سے یہ بھی کہا کہ جیلوں میں قیدیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹریاں قائم کی جائیں۔

انہوں نے سندھ کی طرز پر تمام صوبوں میں شہریوں اور پولیس کی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر نے گورنروں پر زور دیا کہ وہ متعلقہ صوبوں میں قائدانہ کردار کرتے ہوئے پانی، آبادی، صحت بنیادی، ثانوی اور اعلیٰ تعلیم کے مسائل حل کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام گورنروں کو متعلقہ شعبوں کے ساتھ رابطے کے ذریعے صاف اور سرسبز پاکستان کے مشن کو آگے بڑھانا چاہئے۔

صدر نے گورنروں سے اپنی متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے قریبی رابطہ رکھنے کیلئے بھی کہا تاکہ ضرورت مندوں کو انصاف کی فوری فراہمی میں عدلیہ کی مدد کی جائے۔

انہوں نے گورنروں پر زور دیا کہ وہ غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے اپنے صوبے کی کم سے کم ایک یونیورسٹی کے الحاق کیلئے یونیورسٹی کی نشاندہی کریں۔

صدر نے گورنروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام صوبوں میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کیمپس قائم کرنے کے لئے اراضی فراہم کریں۔

صدر نے گورنروں کو یہ ہدایت بھی کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام صوبائی محتسب صاحبان کے دفاتر عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے مزید موثر انداز میں کام کریں۔

خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے کانفرنس کو بتایا کہ فاٹا کے انضمام کا95 فیصد عمل مکمل ہوچکا ہے اور باقی5 فیصد کو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔

گلگت بلتستان کے گورنر راجہ جلال حسین مقپون نے صدر سے درخواست کی کہ وہ گلگت بلتستان میں خواتین کی یونیورسٹی قائم کرنے میں تعاون کریں جس پر صدر نے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔