Prime Minister Imran Khan chairis meeting of the Economic Advisory Council in Islamabad (06.09.18)
Prime Minister Imran Khan chairis meeting of the Economic Advisory Council in Islamabad (06.09.18)
#PrimeMinisterImranKhan #DefenceDay
اقتصادی مشاورتی کونسل کااجلاس اسلام آبادمیں وزیرِاعظم عمران خان کی صدارت میں ہوا۔وزیرِاعظم نےممتازماہرین ِ معیشت کی اکنامک ایڈوائزی کونسل میں شمولیت پرشکریہ اداکرتےہوئےکہاکہ انکے تجربات اور سفارشات سے ملکی معیشت کو درپیش مسائل پرقابو پانے، حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے اور نئی سوچ کو عملی جامہ پہنانے میں مددملے گی۔عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں تشکیل دی جانے والی معاشی پالیسیوں میں نچلے اور متوسط طبقات کی سماجی و معاشی ترقی اور انکی ضروریات کو یکسر نظر انداز کیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیوں کا محور نچلے اور متوسط طبقے کی ترقی ہے۔
وزیرِ اعظم نے ریاست مدینہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ریاست نے نچلے اور کمزور طبقوں کی ذمہ داری اٹھائی۔ ریاست کے اس تاریخی اقدام سے نہ صرف محروم و کمزور طبقات اپنےپاؤں پر کھڑےہوئےبلکہ دنیا میں ایک عظیم طاقت بن کرابھرے۔ انہوں نے کہا ملک اس وقت ترقی کرےگا جب ہماری پالیسیوں کامحور نچلے طبقے کو اوپر لانا اور ان کو ترقی کے لئے یکساں موقع فراہم کرناہوگا۔
اجلاس میں شرکاء نے ملک کو درپیش معاشی مسائل کےحل کےسلسلے میں مختلف تجاویز پیش کیں
Prime Minister Imran Khan has said development of middle and lower classes is the central point of government’s economic policies.
Chairing a meeting of the Economic Advisory Council in Islamabad, he said country and nation cannot progress unless every individual is engaged the development process.
He said it is the state of Madina, which had taken responsibility of weaker segments of society for the first time in the history of mankind.
Participants of the meeting also presented various suggestions to resolve economic problems confronting Pakistan.