Prime Minister Imran Khan chairs meeting of National Task Force on Tourism in Islamabad (19.11.18)

531

Prime Minister Imran Khan chairs meeting of National Task Force on Tourism in Islamabad (19.11.18)

Prime Minister Imran Khan chairs meeting of National Task Force on Tourism in Islamabad (19.11.18)
#PrimeMinisterImranKhan

وزیراعظم عمران خان نے سیاحتی صنعت کی حوصلہ افزائی کرنے اور اسے سہولیات فراہم کرنے اور اس کے فروغ میں درپیش تمام رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم نے پیر کے روز اسلام آباد میں سیاحت کے بارے میں نیشنل ٹاسک فورس کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک میں بڑے پیمانے پر سیاحت سے متعلق منصوبوں میں غیرملکی اور مقامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی غرض سے سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے زور دیا کہ متعلقہ سیاحتی محکموں کو عالمی معیار کے مطابق سیاحت کی ترقی کے لئے اپنی پالیسیاں تیار کرنی چاہئیں۔وزیراعظم عمران خان نے سیاحت کے بارے میں نیشنل ٹاسک فورس کی سفارشات پر اتفاق کرتے ہوئے سرکاری اور نجی شعبے کے متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے مربوط اور مستحکم طریقہ کار پر عملدرآمد کیا جائے۔انہوں نے ملک کے سیاحتی مقامات میں سیاحت سے متعلق منصوبوں پر عملدرآمد کے دوران ماحولیاتی اور ثقافتی تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی