PTV News Exclusive Report on Prime Minister Imran Khan Arrival in Madina Munawwara (18.09.18)

617

PTV News Exclusive Report on Prime Minister Imran Khan Arrival in Madina Munawwara (18.09.18)

PTV News Exclusive Report on Prime Minister Imran Khan Arrival in Madina Munawwara (18.09.18)
#PrimeMinisterImranKhan

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں ۔ مدینہ کے گورنرشہزادہ فیصل بن سلمان نے دیگر اعلی حکام کے ہمراہ ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺپر حاضری دی- وزیراعظم اور وفد کیلئے روضہ رسول ﷺکے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔ ریاض الجنہ میں نمازمغرب اور نوافل ادا کئے –
وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم اور سعودی قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال ہو گا۔ عمران خان کے دورے کے موقعے پر سعودی حکومت کی جانب سے جدہ کے مختلف مقامات پر پاکستان اور سعودی عرب کے پرچم لہرائے گئے ہیں ۔
دورے کے موقعے پر سعودی حکومت کی جانب سے استقبالیہ انتظامات اس بات کی نوید ہیں کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی یہ دونوں ممالک ملکر کام کریں گے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان دورہ سعودی عرب میں اعلی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ پاکستانی کیمونٹی سے ملاقات بھی کریں گے