PTV News Highlights Package of Pakistan Day Parade Islamabad (23.03.19)\n#PakistanDay #PakistanZindabad 🇵🇰\n\n پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے79ویں یوم پاکستان پر بھر پور دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار مشترکہ پریڈ کا انعقاد کیا ،آزربائیجان کے وزیر دفاع ،بحرین کے آرمی چیف ،ترکی، بحرین ،رومانیہ،چین ،سعودی عرب،سری لنکا اور آزربائیجان کے دستوں نے مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی جو ان ممالک کے ساتھ گہری باہمی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پریڈ کے اعزازی مہمان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تھے، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے فلائی پاسٹ جبکہ ایس ایس جی کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل طاہر مسعود بھٹہ نے فری فال جمپنگ کی قیادت کی ۔پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر‘ایف 16اور شیر دل فارمیشن نے افق پر خوبصورت رنگ بکھیرتے ہوئے خوبصورت فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا ۔ہفتہ کو79ویں یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کے پریڈ گراﺅنڈ میں شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔وزیراعظم عمران خان ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ،بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ،وزیرپرویز خٹک،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، اراکین پارلیمنٹ ‘غیر ملکی مندوبین‘ سفیروں‘ہائی کمشنروں،پاکستانی فنکاروں،ملکی و غیر ملکی زرائع ابلاغ کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے پریڈ میں شرکت کی۔پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آمدکا اعلان بگل بجا کر کیا گیا جو بگی میں سوار ہوکر صدارتی حفاظتی دستے کے ہمراہ تقریب میں پہنچے،سلامی کے چبوترے پر وزیر اعظم عمران خان ،ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت کا استقبال کیا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ صدر مملکت نے پریڈ کمانڈر بریگیڈئرنسیم انورکے ہمراہ پریڈ میں شامل پنجاب رجمنٹ ‘فرنٹیئر رجمنٹ ‘نادرن لائٹ انفینٹری ‘پاک بحریہ ‘پاک فضائیہ ‘مجاہد فورس ‘فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ ‘پاکستان رینجرز ‘ پاکستان پولیس ‘ٹرائر ی سروسز لیڈیز ‘ آرمڈ فورسز لیڈز آفیسرز ‘ بوائز سکاﺅٹس ‘ گرلز گائیڈ اور ٹرائی سروسز سپیشل گروپ کے دستوں کا معائنہ کیا جس کے بعد پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ ہوا جس میں جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 ، میراج، پی تھری سی اورین، ایف سیون، پی جی سیون، قراقرم ایگل، سیپ 2000، کے ای تھری اواکس سمیت مختلف جنگی اور لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔ فضائی مارچ پاسٹ کی قیادت پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے کی۔ پاک فضائیہ اور بحریہ کے طیاروں نے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرتے ہوئے صدر مملکت کو سلامی دی۔ترکی فضائیہ کے طیاروں اور چین فضائیہ کے طیاروں نے بھی ائیر شو میں بھر پور حصہ لیتے ہوئے فضاءمیں پاکستان ددوستی کے رنگ بکھیر دیئے ۔پریڈ میںپنجاب رجمنٹ ‘فرنٹیئر رجمنٹ ‘نادرن لائٹ انفینٹری ‘پاک بحریہ ‘پاک فضائیہ ‘مجاہد فورس ‘فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ ‘پاکستان رینجرز ‘ پاکستان پولیس ‘ٹرائر ی سروسز لیڈیز ‘ آرمڈ فورسز لیڈز آفیسرز ‘ بوائز سکاﺅٹس ‘ گرلز گائیڈ اور ٹرائی سروسز سپیشل گروپ کے دستوںنے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔ پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کے دستے نے بھی اپنے مخصوص انداز میں پریڈ کرتے ہوئے صدر مملکت کو سلامی دی۔ آرمڈکور کا دستہ الخالد ٹینک، ٹی اے ٹی یو ڈی ٹینک، الضرار ٹینکوں پر مشتمل تھا۔ آرٹلری کے بکتر بند، اے پی سیز، آرمی ایئر ڈیفنس، میزائل اور ٹریکنگ ریڈار سسٹم سے لیس ایف ایم 90 ، کور آف انجینئرنگ، کور آف سگنلز کے دستوں نے بھی صدر مملکت کو سلامی دی۔ تقریب میں پاکستان کے جدید ترین نصر میزائل سسٹم، بابر کروز میزائل سسٹم، شاہین I، شاہین II،شاہین IIIمیزائل سسٹم، بغیر پائلٹ طیارے شہپر، براق سمیت دفاعی سامان حرب کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ آرمی ایوی ایشن اور بحریہ ایوی ایشن کے 15کوبرا، ایم آئی 17، پیونک ہیلی کاپٹروں پر مشتمل دستوں نے بھی 300 فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے شاندار فضائی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ پریڈ میں ایف 16، جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے شاندار فضائی مظاہرے پیش کئے۔ فضاءمیں خوبصورت رنگ بکھیرتے اور طیاروں کو آواز سے دوگنی اور کم ترین رفتار سے دائروں میں گھومتے، الٹی پروازوں، ورٹیکل رول بناتے اور تھنڈر ٹرن سمیت مختلف حیرت انگیز کرتب کا مظاہرہ کرتے طیاروں کو شہریوں کی خوب داد ملی۔پاک فضائیہ کے طیاروں کے شاندار مظاہرہ کو دیکھنے کے لئے نوجوانوں، بچوں، بوڑھوں اور خواتین کی بڑی تعداد پریڈ گراﺅنڈ کے اطراف سمیت جڑواں شہروں میں شہریوں نے گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہو کر فضائی مظاہرے دیکھے۔ پریڈ کی تقریب کا ایک اور شاندار مظاہرہ پاکستان آرمی کے سپیشل سروسز گروپ اور پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے کمانڈوز کا 10ہزار فٹ کی بلندی سے فری فال کا مظاہرہ تھا۔ تینوں مسلح افواج کے پیرا شوٹرز میجر جنرل طاہر مسعود بھٹہ کی قیادت میں یکے بعد دیگرے سلامی کے چبوترے کے سامنے اترے صدر مملکت نے فرداً فرداً تمام پیرا شوٹرز سے مصافحہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے کرنل شفیق کی قیادت میں آئی ایس پی آر کی ٹیم نے پریڈ کے آغاز سے اختتام تک اردو اور انگلش زبان میںلائیو کمنٹری کے فرائض سرانجام دیئے ،پریڈ گراﺅنڈ میں موجود شہریوں اور ٹی وی پر دیکھنے والے کروڑوں لوگوں کو تحریک پاکستان ،قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے افکار ،مسلح افواج کی قربانیوں اور اب تک پیش آنے والی مشکلات سے نبرد آزما ہونے کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ اس موقع پر سفارتکاروں اور غیر ملکی مندوبین کی سہولت کیلئے انگریزی کے ساتھ ساتھ آزربائیجان ،ترکی اور چینی زبان میں بھی ان ممالک کی فورسز کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔ پاکستانی عوام نے آئی ایس پی آر کی اس کاوش کو خوب سراہا۔پریڈ کے اختتام پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خصوصی فلوٹس نے بھی صدر کو سلامی پیش کی۔پاک بحریہ کے ہوور کرافٹ اور پاکستان رینجرز پنجاب کے اونٹوں پر سوار دستے نے بھی صدر کو سلامی پیش کی۔تقریب کے اختتام پر ساحر علی بگانے مختلف تعلیمی اداروں کی طلباءو طالبات کے اور بچوں کے ہمراہ ہر دل پاکستان ،دل دل کی آواز ،ہر دل کی آواز ،پاکستان زندہ باد کا ملی نغمہ پیش کیا۔\n\nA spectacular display of military prowess and professional excellence took place here at the Parade Ground near Shakarparian as part of the countrywide celebrations to mark the Pakistan Day.\n\nPresident Dr Arif Alvi was the chief guest at the ceremony, while Malaysian Prime Minister Mahathir Mohamad, who arrived in Pakistan on a three-day visit Thursday, was the guest of honour.\n\nThe country’s top civil and military leadership, including Prime Minister Imran Khan, Chairman Joint Chiefs of Staff Committee General Zubair Mahmood Hayat, Chief of Army Staff (COAS) General Qamar Jawed Bajwa, Chief of the Naval Staff Admiral Zafar Mehmood Abbasi and Chief of the Air Staff Air Chief Marshal Mujahid Anwar Khan were also present.\n\nBahrain’s Commander of the National Guard Lieutenant General Sheikh Mohamed Bin Isa Bin Salman Al-Khalifa, Azerbaijan’s Minister of Defence Colonel General Zakir Hasanov, National Assembly Speaker Asad Qaisar, federal ministers, and members of the Parliament also attended the ceremony.\n\nThe Air Chief, who led a fly-past, saluted President Arif Alvi from the cockpit of the F-16 plane. Following him, a formation of four JF-17 Thunder fighter jets exhibited aerial manoeuvres, displaying the professional excellence of Pakistan Air Force. Following that similar daring feats of different aircraft, including Mirage and F-7PG were held.\n\nThe sky of Islamabad became lively when a Chinese aerobatic team with six J-10 fighter jets appeared and completed a series of manoeuvres, emitting colourful smoke in the air to leave the mark of Pak-China friendship.\n\nBreathtaking feats by the Turkish aircraft, done with extreme professionalism were also a treat for every eye.\n\nAnother main feature of the parade was a march-past, held by the contingents of armoured and mechanised infantry. The Al Zarrar tanks, Armoured Personnel Carriers (APC), Al-Khalid Main Battle Tank (MBT ) and artillery howitzer guns were paraded right in front of a large number of audience. Similarly, radar systems, unmanned aerial vehicles (UAVs), cruise missiles and other state-of-the-art weapons were also rolled out on the occasion.\n\nThe Pakistan Rangers band played national songs on bagpipes while riding on camels. The parade also showcased cultures of all the four provinces. The cultural delegates and floats from Sindh, Punjab, Balochistan, Khyber Pakhtunkhwa, Gilgit-Baltistan and Azad Kashmir featured during the ceremony\n\nContingents from Frontier Corps, Northern Light Infantry, Pakistan Rangers and others participated in the parade. Similarly, contingents from friendly countries, including China, Azerbaijan, Kingdom of Saudi Arabia (KSA), Turkey, Bahrain and Sri Lanka also took part in the parade.\n\nThe last segment of the ceremony was a stunning display of paratroopers getting off the helicopters in parachutes and landing on their specified destinations in front of the audience. Skydivers from the three armed forces as well as from Azerbaijan, Sri Lanka, Bahrain, Brunei and KSA exhibited their skills in this segment.

545

PTV News Highlights Package of Pakistan Day Parade Islamabad (23.03.19)
#PakistanDay #PakistanZindabad

پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے79ویں یوم پاکستان پر بھر پور دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار مشترکہ پریڈ کا انعقاد کیا ،آزربائیجان کے وزیر دفاع ،بحرین کے آرمی چیف ،ترکی، بحرین ،رومانیہ،چین ،سعودی عرب،سری لنکا اور آزربائیجان کے دستوں نے مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی جو ان ممالک کے ساتھ گہری باہمی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پریڈ کے اعزازی مہمان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تھے، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے فلائی پاسٹ جبکہ ایس ایس جی کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل طاہر مسعود بھٹہ نے فری فال جمپنگ کی قیادت کی ۔پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر‘ایف 16اور شیر دل فارمیشن نے افق پر خوبصورت رنگ بکھیرتے ہوئے خوبصورت فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا ۔ہفتہ کو79ویں یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کے پریڈ گراﺅنڈ میں شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔وزیراعظم عمران خان ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ،بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ،وزیرپرویز خٹک،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، اراکین پارلیمنٹ ‘غیر ملکی مندوبین‘ سفیروں‘ہائی کمشنروں،پاکستانی فنکاروں،ملکی و غیر ملکی زرائع ابلاغ کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے پریڈ میں شرکت کی۔پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آمدکا اعلان بگل بجا کر کیا گیا جو بگی میں سوار ہوکر صدارتی حفاظتی دستے کے ہمراہ تقریب میں پہنچے،سلامی کے چبوترے پر وزیر اعظم عمران خان ،ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت کا استقبال کیا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ صدر مملکت نے پریڈ کمانڈر بریگیڈئرنسیم انورکے ہمراہ پریڈ میں شامل پنجاب رجمنٹ ‘فرنٹیئر رجمنٹ ‘نادرن لائٹ انفینٹری ‘پاک بحریہ ‘پاک فضائیہ ‘مجاہد فورس ‘فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ ‘پاکستان رینجرز ‘ پاکستان پولیس ‘ٹرائر ی سروسز لیڈیز ‘ آرمڈ فورسز لیڈز آفیسرز ‘ بوائز سکاﺅٹس ‘ گرلز گائیڈ اور ٹرائی سروسز سپیشل گروپ کے دستوں کا معائنہ کیا جس کے بعد پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ ہوا جس میں جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 ، میراج، پی تھری سی اورین، ایف سیون، پی جی سیون، قراقرم ایگل، سیپ 2000، کے ای تھری اواکس سمیت مختلف جنگی اور لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔ فضائی مارچ پاسٹ کی قیادت پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے کی۔ پاک فضائیہ اور بحریہ کے طیاروں نے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرتے ہوئے صدر مملکت کو سلامی دی۔ترکی فضائیہ کے طیاروں اور چین فضائیہ کے طیاروں نے بھی ائیر شو میں بھر پور حصہ لیتے ہوئے فضاءمیں پاکستان ددوستی کے رنگ بکھیر دیئے ۔پریڈ میںپنجاب رجمنٹ ‘فرنٹیئر رجمنٹ ‘نادرن لائٹ انفینٹری ‘پاک بحریہ ‘پاک فضائیہ ‘مجاہد فورس ‘فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ ‘پاکستان رینجرز ‘ پاکستان پولیس ‘ٹرائر ی سروسز لیڈیز ‘ آرمڈ فورسز لیڈز آفیسرز ‘ بوائز سکاﺅٹس ‘ گرلز گائیڈ اور ٹرائی سروسز سپیشل گروپ کے دستوںنے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔ پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کے دستے نے بھی اپنے مخصوص انداز میں پریڈ کرتے ہوئے صدر مملکت کو سلامی دی۔ آرمڈکور کا دستہ الخالد ٹینک، ٹی اے ٹی یو ڈی ٹینک، الضرار ٹینکوں پر مشتمل تھا۔ آرٹلری کے بکتر بند، اے پی سیز، آرمی ایئر ڈیفنس، میزائل اور ٹریکنگ ریڈار سسٹم سے لیس ایف ایم 90 ، کور آف انجینئرنگ، کور آف سگنلز کے دستوں نے بھی صدر مملکت کو سلامی دی۔ تقریب میں پاکستان کے جدید ترین نصر میزائل سسٹم، بابر کروز میزائل سسٹم، شاہین I، شاہین II،شاہین IIIمیزائل سسٹم، بغیر پائلٹ طیارے شہپر، براق سمیت دفاعی سامان حرب کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ آرمی ایوی ایشن اور بحریہ ایوی ایشن کے 15کوبرا، ایم آئی 17، پیونک ہیلی کاپٹروں پر مشتمل دستوں نے بھی 300 فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے شاندار فضائی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ پریڈ میں ایف 16، جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے شاندار فضائی مظاہرے پیش کئے۔ فضاءمیں خوبصورت رنگ بکھیرتے اور طیاروں کو آواز سے دوگنی اور کم ترین رفتار سے دائروں میں گھومتے، الٹی پروازوں، ورٹیکل رول بناتے اور تھنڈر ٹرن سمیت مختلف حیرت انگیز کرتب کا مظاہرہ کرتے طیاروں کو شہریوں کی خوب داد ملی۔پاک فضائیہ کے طیاروں کے شاندار مظاہرہ کو دیکھنے کے لئے نوجوانوں، بچوں، بوڑھوں اور خواتین کی بڑی تعداد پریڈ گراﺅنڈ کے اطراف سمیت جڑواں شہروں میں شہریوں نے گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہو کر فضائی مظاہرے دیکھے۔ پریڈ کی تقریب کا ایک اور شاندار مظاہرہ پاکستان آرمی کے سپیشل سروسز گروپ اور پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے کمانڈوز کا 10ہزار فٹ کی بلندی سے فری فال کا مظاہرہ تھا۔ تینوں مسلح افواج کے پیرا شوٹرز میجر جنرل طاہر مسعود بھٹہ کی قیادت میں یکے بعد دیگرے سلامی کے چبوترے کے سامنے اترے صدر مملکت نے فرداً فرداً تمام پیرا شوٹرز سے مصافحہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے کرنل شفیق کی قیادت میں آئی ایس پی آر کی ٹیم نے پریڈ کے آغاز سے اختتام تک اردو اور انگلش زبان میںلائیو کمنٹری کے فرائض سرانجام دیئے ،پریڈ گراﺅنڈ میں موجود شہریوں اور ٹی وی پر دیکھنے والے کروڑوں لوگوں کو تحریک پاکستان ،قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے افکار ،مسلح افواج کی قربانیوں اور اب تک پیش آنے والی مشکلات سے نبرد آزما ہونے کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ اس موقع پر سفارتکاروں اور غیر ملکی مندوبین کی سہولت کیلئے انگریزی کے ساتھ ساتھ آزربائیجان ،ترکی اور چینی زبان میں بھی ان ممالک کی فورسز کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔ پاکستانی عوام نے آئی ایس پی آر کی اس کاوش کو خوب سراہا۔پریڈ کے اختتام پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خصوصی فلوٹس نے بھی صدر کو سلامی پیش کی۔پاک بحریہ کے ہوور کرافٹ اور پاکستان رینجرز پنجاب کے اونٹوں پر سوار دستے نے بھی صدر کو سلامی پیش کی۔تقریب کے اختتام پر ساحر علی بگانے مختلف تعلیمی اداروں کی طلباءو طالبات کے اور بچوں کے ہمراہ ہر دل پاکستان ،دل دل کی آواز ،ہر دل کی آواز ،پاکستان زندہ باد کا ملی نغمہ پیش کیا۔

A spectacular display of military prowess and professional excellence took place here at the Parade Ground near Shakarparian as part of the countrywide celebrations to mark the Pakistan Day.

President Dr Arif Alvi was the chief guest at the ceremony, while Malaysian Prime Minister Mahathir Mohamad, who arrived in Pakistan on a three-day visit Thursday, was the guest of honour.

The country’s top civil and military leadership, including Prime Minister Imran Khan, Chairman Joint Chiefs of Staff Committee General Zubair Mahmood Hayat, Chief of Army Staff (COAS) General Qamar Jawed Bajwa, Chief of the Naval Staff Admiral Zafar Mehmood Abbasi and Chief of the Air Staff Air Chief Marshal Mujahid Anwar Khan were also present.

Bahrain’s Commander of the National Guard Lieutenant General Sheikh Mohamed Bin Isa Bin Salman Al-Khalifa, Azerbaijan’s Minister of Defence Colonel General Zakir Hasanov, National Assembly Speaker Asad Qaisar, federal ministers, and members of the Parliament also attended the ceremony.

The Air Chief, who led a fly-past, saluted President Arif Alvi from the cockpit of the F-16 plane. Following him, a formation of four JF-17 Thunder fighter jets exhibited aerial manoeuvres, displaying the professional excellence of Pakistan Air Force. Following that similar daring feats of different aircraft, including Mirage and F-7PG were held.

The sky of Islamabad became lively when a Chinese aerobatic team with six J-10 fighter jets appeared and completed a series of manoeuvres, emitting colourful smoke in the air to leave the mark of Pak-China friendship.

Breathtaking feats by the Turkish aircraft, done with extreme professionalism were also a treat for every eye.

Another main feature of the parade was a march-past, held by the contingents of armoured and mechanised infantry. The Al Zarrar tanks, Armoured Personnel Carriers (APC), Al-Khalid Main Battle Tank (MBT ) and artillery howitzer guns were paraded right in front of a large number of audience. Similarly, radar systems, unmanned aerial vehicles (UAVs), cruise missiles and other state-of-the-art weapons were also rolled out on the occasion.

The Pakistan Rangers band played national songs on bagpipes while riding on camels. The parade also showcased cultures of all the four provinces. The cultural delegates and floats from Sindh, Punjab, Balochistan, Khyber Pakhtunkhwa, Gilgit-Baltistan and Azad Kashmir featured during the ceremony

Contingents from Frontier Corps, Northern Light Infantry, Pakistan Rangers and others participated in the parade. Similarly, contingents from friendly countries, including China, Azerbaijan, Kingdom of Saudi Arabia (KSA), Turkey, Bahrain and Sri Lanka also took part in the parade.

The last segment of the ceremony was a stunning display of paratroopers getting off the helicopters in parachutes and landing on their specified destinations in front of the audience. Skydivers from the three armed forces as well as from Azerbaijan, Sri Lanka, Bahrain, Brunei and KSA exhibited their skills in this segment.