PTV News Package on Prime Minister Imran Khan at Defence and Martyrs Day Ceremony GHQ Rawalpindi (06.09.18)
PTV News Package on Prime Minister Imran Khan at Defence and Martyrs Day Ceremony GHQ Rawalpindi (06.09.18)
#PrimeMinisterImranKhan #DefenceDay #PakistanZindabad #ہمیں_پیار_ہے_پاکستان_سے
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے اور ایک ایسا مثالی معاشرہ تشکیل دینا ہے جس میں میرٹ کی بالادستی ، انصاف کی فراہمی اور کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ یقینی ہو، جب کوئی قوم متحد ہو تو اقوام عالم میں اعلیٰ مقام حاصل کرتی ہے، پاکستان کسی اور کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، ہماری خارجہ پالیسی پاکستانی عوام کی بہتری کیلئے ہو گی، ہم پاک فوج کی طرح ملک کے دیگر اداروں کو بھی مستحکم بنائیں گے، پاکستان کسی اور کی جنگ میں کبھی شرکت نہیں کرے گا، ملک ترقی کرے گا اور ایک عظیم قوم بنے گی، سول ملٹری تعلقات میں کوئی کشمکش نہیں ہے ، ہمارا مقصد مشترکہ ہے ، ہم نے اس ملک کو آگے لیکر جانا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کی شب جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہداءکی مرکزی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے شہداءکو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر 1965ءکی جنگ انہیں آج بھی یاد ہے جب ان کی عمر محض 12 سال تھی اور لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں گولوں کی بوچھاڑ سنائی دیتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر کو زمان پارک کے بزرگوں نے ایک سول فورس بھی تشکیل دی تھی تاہم میرے کزنز نے کم عمری کی بناءپر مجھے گارڈ ڈیوٹی انجام نہیں دینے دی جس پر مجھے اس وقت بہت تکلیف بھی پہنچی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ساری قوم فوج کے ساتھ کھڑی تھی ان کا جذبہ دیدنی تھا۔ آج تک ایسا جذبہ نہیں دیکھا۔ عمران خان نے کہا کہ اگر میں کرکٹ کی طرف نہ جاتا تو ہو سکتا تھا کہ میں فوج میں چلا جاتا اور آج میں ایک ریٹائرڈ فوجی ہوتا۔ انہوں نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج ایک منظم اور فعال ادارہ ہے جس نے پیشہ وارانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو دہشت گردی کی جنگ سے نکالا ہے