PTV News Package on Prime Minister of Pakistan Imran Khan at Inauguration of Sehat Insaf Card Scheme Rajanpur (22.02.19)

616

#PrimeMinisterImranKhan #SehatSahulatProgramme

زیراعظم عمران خان نے جمہوریت کے نام پر اپنی چوری اور بدعنوانی چھپانے والوں کو ”کرپٹ لوگوں کی یونین اور ٹولہ” قرار دیتے ہوئے انہیں چیلنج کیا ہے کہ وہ جتنا مرضی شور مچائیں، ایک ایک کا احتساب کریں گے، انتقامی کارروائیوں کا واویلا کیا جا رہا ہے، جو بڑا ڈاکو پکڑا جاتا ہے وہ نیلسن منڈیلا بن جاتا ہے، جھوٹ پرجھوٹ پکڑے جا رہے ہیں، تین سال ہو گئے لندن کے محلات کا ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکے، سرکاری ہسپتالوں میں اصلاحات لائیں گے اور وہاں وزیراعظم سے لے کر عام شخص کو یکساں طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ پورے پنجاب میں غریب گھرانوں کو صحت انصاف کارڈز دیں گے، پاکستان جس مقصد کے لئے بنا تھا ویسا پاکستان نہ بنایا تو اس کا مقصد ختم ہو جائے گا۔ جمعہ کو یہاں صحت انصاف کارڈز کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کی یونین اور ٹولہ بنا ہوا ہے جو جمہوریت کے نام پر اپنی چوری چھپانے کے چکر میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جتنا مرضی شور مچائیں، ایک ایک کا احتساب کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ طاقتور اور کمزور کے لئے الگ الگ قانون ہے۔ غریب جیلوں میں پڑا ہے اور طاقتور چور چالیس چالیس گاڑیوں کے پروٹوکول میں پھر رہا ہے۔