PTV News Report on Day Two of Envoys Conference on Economic Diplomacy in Islamabad (28.12.18) #PTI وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ فراڈ مائنڈ سیٹ نے ملک کوبہت نقصان پہنچایا، ہمیں مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، سفیروں کوچاہیے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی فہرست بنا کر ان سے رابطہ رکھیں، جعلی اکاؤنٹس کیس سے پتاچلا کہ کس بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ ہورہی ہے، منی لانڈرنگ روکیں گے، لوٹی دولت واپس لائیں گے۔ انہوں نے آج اسلام آباد میں سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک چیز واضح ہوجانی چاہیے کہ پاکستان ایسے آگے نہیں جائے گا۔ہم ایک قوم نہیں بن سکے بلکہ ایک منقسم قوم رہے۔ آگے نکلنا ہے تواپنی سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا۔ قوم تب اٹھتی ہے جب وہ یقین کرنا شروع کردیتی ہے۔ پاکستان ٹیم ورک سے آگے نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی غیرت کی بات کرتے ہیں توہمارا مذاق اڑایا جاتاہے۔ امریکا میں ایک وزیر نے کہا کہ ہم لبرل ہیں جبکہ تحریک انصاف مولویوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک قرضوں پر نہیں چل سکتا۔ بیرونی قرضوں سے اشرافیہ مستفید ہوتی رہی جبکہ غریب قرض اتارتے رہے۔ماضی میں پاکستان کی آمدنی بڑھانے کی بجائے صرف شارٹ کٹ سے کام لیا گیا۔پاکستان آج جس پوزیشن پر ہے یہ ہمارے لیے بڑا موقع ہے کہ ہم پاکستان کو اس سے نکالیں۔ دوسروں پر انحصار سے ہمیں بہت نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ فراڈ مائنڈ سیٹ نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا۔ہمیں اپنے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانی ہمارے لیے سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ ہمارے وہ محنت کش جو بیرون ملک کام کررہے ہیں۔ ان پر رحم کیا جائے،ان کی ہرطرح کی مدد کی جائے۔انہی لوگوں کے 19ارب ڈالر سے ملک چل رہا ہے۔ سفیروں کوچاہیے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی فہرست بنائیں اور ان سے رابطہ رکھا جائے۔اوورسیز پاکستانیوں کو یقین دلانا ہوگا کہ ان کا پیسا درست جگہ لگے گا۔سفیر بیرون ملک سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کس بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ ہورہی تھی؟ سالانہ 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہورہی ہے۔منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے دیگر ممالک سے بھی بات کریں گے۔پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے مختلف ممالک سے معاہدے کررہے ہیں۔

495

PTV News Report on Day Two of Envoys Conference on Economic Diplomacy in Islamabad (28.12.18)
#PTI

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ فراڈ مائنڈ سیٹ نے ملک کوبہت نقصان پہنچایا، ہمیں مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، سفیروں کوچاہیے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی فہرست بنا کر ان سے رابطہ رکھیں، جعلی اکاؤنٹس کیس سے پتاچلا کہ کس بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ ہورہی ہے، منی لانڈرنگ روکیں گے، لوٹی دولت واپس لائیں گے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک چیز واضح ہوجانی چاہیے کہ پاکستان ایسے آگے نہیں جائے گا۔ہم ایک قوم نہیں بن سکے بلکہ ایک منقسم قوم رہے۔ آگے نکلنا ہے تواپنی سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا۔ قوم تب اٹھتی ہے جب وہ یقین کرنا شروع کردیتی ہے۔ پاکستان ٹیم ورک سے آگے نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ قومی غیرت کی بات کرتے ہیں توہمارا مذاق اڑایا جاتاہے۔

امریکا میں ایک وزیر نے کہا کہ ہم لبرل ہیں جبکہ تحریک انصاف مولویوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک قرضوں پر نہیں چل سکتا۔ بیرونی قرضوں سے اشرافیہ مستفید ہوتی رہی جبکہ غریب قرض اتارتے رہے۔ماضی میں پاکستان کی آمدنی بڑھانے کی بجائے صرف شارٹ کٹ سے کام لیا گیا۔پاکستان آج جس پوزیشن پر ہے یہ ہمارے لیے بڑا موقع ہے کہ ہم پاکستان کو اس سے نکالیں۔
دوسروں پر انحصار سے ہمیں بہت نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ فراڈ مائنڈ سیٹ نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا۔ہمیں اپنے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانی ہمارے لیے سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ ہمارے وہ محنت کش جو بیرون ملک کام کررہے ہیں۔ ان پر رحم کیا جائے،ان کی ہرطرح کی مدد کی جائے۔انہی لوگوں کے 19ارب ڈالر سے ملک چل رہا ہے۔
سفیروں کوچاہیے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی فہرست بنائیں اور ان سے رابطہ رکھا جائے۔اوورسیز پاکستانیوں کو یقین دلانا ہوگا کہ ان کا پیسا درست جگہ لگے گا۔سفیر بیرون ملک سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کس بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ ہورہی تھی؟ سالانہ 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہورہی ہے۔منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے دیگر ممالک سے بھی بات کریں گے۔پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے مختلف ممالک سے معاہدے کررہے ہیں۔