PTV News Report on Prime Minister of Pakistan Imran Khan at China International Import Expo Shanghai China (05.11.18)

539

PTV News Report on Prime Minister of Pakistan Imran Khan at China International Import Expo Shanghai China (05.11.18)

PTV News Report on Prime Minister of Pakistan Imran Khan at China International Import Expo Shanghai China (05.11.18)
#PrimeMinisterImranKhan #CPEC #PMIKVisitsChina #CIIE

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے ایک سازگار اور مسابقتی ملک بنایا جائے گا۔آج (پیر) شنگھائی میں بین الاقوامی درآمدی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض ملکوں کی طرف سے یکطرفہ طور پر زیادہ منافع کے حصول کیلئے جارحانہ اقدامات کیے گئے اور مقامی کاروبار کو تحفظ دینے کی کوششیں عروج پر ہیں تاہم پاکستان، صدر شی جن پنگ کے اس حوصلہ افزا بیان کا ، کہ ان کے دروازے کبھی بند نہیں ہوں گے بلکہ انہیں مزید وسعت دی جائے گی کاخیرمقدم کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ چین کا ایک خطہ ایک شاہرہ اقدام کا نصب العین مشترکہ مفادات کا تعین کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے زیراہتمام نمائش کے انعقاد سے انتہائی قریبی مربوط معیشتوں کے درمیان تجارتی منافع تقسیم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے نہ صرف پاکستان بلکہ دوسرے بہت سے خطوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ اس سے صنعتکاروں کیلئے انتہائی ضروری وسائل اور صارفین کیلئے مصنوعات کی فراہمی میں فاصلے اور اخراجات کم ہوں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری مختلف خطوں خصوصاً مشرق وسطیٰ، وسطی اور جنوبی ایشیا کے درمیان قریبی روابط بڑھانے کا ایک لائحہ عمل ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ملک کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بامقصد اصلاحات کا عمل شروع کیا ہے۔