Saudi Minister of State for Foreign Affairs Adel al-Jubeir calls on Minister of Foreign Affairs Shah Mahmood Qureshi in Islamabad (07.03.19)

485

#PTI #ShahMahmoodQureshi #Pakistan #SaudiArabia

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کی وزارتِ خارجہ آمد

وزارت خارجہ پہنچنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا

دوران ملاقات پاک بھارت کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان کی ہدایت پر پاکستان تشریف لائے ہیں

سعودی وزیر خارجہ کے اس ایک روزہ دورے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کی فضا کو معمول پر لانا ہے

پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے خاتمے کیلئے سعودی ولی عہد کی طرف سے مصالحت کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

دونوں وزرائے خارجہ نے پاک سعودی سپریم رابطہ کونسل کے تحت دو طرفہ اقتصادی، سیاسی اور سیکورٹی سے متعلقہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق طے کردہ امور کو معینہ مدت کے اندر پایہ ء تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دونوں ممالک کے درمیان تصفیہ طلب امور کو پر امن طریقے سے حل کروانے کے سلسلے میں سعودی حکومت کی طرف سے مکمل اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر، اپنے اس ایک روزہ دورہ ء پاکستان کے دوران پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے