Vice Chairman PTI Shah Mahmood Qureshi Speech PTI 23rd Foundation Day Youm-e-Tasees ceremony Islamabad (01.05.19)

739

Vice Chairman PTI Shah Mahmood Qureshi Speech PTI 23rd Foundation Day Youm-e-Tasees ceremony Islamabad (01.05.19)

Vice Chairman PTI Shah Mahmood Qureshi Speech PTI 23rd Foundation Day Youm-e-Tasees ceremony Islamabad (01.05.19)
#PTI #ShahMahmoodQureshi #PTI #LabourDay #PTIFoundationDay

تحریک انصاف کے وائیس چیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کا پی ٹی آئی کے 23 ویں یوم تاسیس پر کارکنوں سے خطاب

چیرمین تحریک انصاف وزیراعظم پاکستان عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنوں

السلام علیکم

مجھے پتہ ہے آپ چیرمین صاحب کی تقریر کے منتظر ہیں اور وقت بھی کم ہے لھذا میں آپ کا زیادہ وقت نہیں لوں گا

سب سے پہلے میں آپ سب کو پاکستان تحریک انصاف کے تئیسویں یوم تاسیس پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں

ان تمام کارکنان کو مبارک ہو جنہوں نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے سیاسی فلسفے کو نہ صرف سمجھا بلکہ اپنایا اور تحریک انصاف کا حصہ بنے

ان کارکنوں کو مبارک ہو جنہوں نے عمران خان کے سیاسی نظریے کو قریہ قریہ، گاؤں گاؤں، نگر نگر پہنچایا
ان باہمت ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے محض اڑتالیس گھنٹے کے نوٹس پر لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو اکٹھا کیا اور فقید المثال جلسوں کا انعقاد کرتے رہے

مبارک ہو ان پر عزم کارکنان کو، جنہوں نے لاک ڈاؤن، اور اسلام آباد میں 126 دنوں کے دھرنے کے دوران پولیس لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا سامنا کیا

انہیں بھی مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے پارٹی کی طرف سے ٹکٹ سے انکار کے باوجود پارٹی رہنماؤں کی حمایت جاری رکھی

اس موقع پر ہمیں ان جانثار ساتھیوں کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہیے جنہوں نے اس کٹھن سفر میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے

آپ سب کو مبارک ہو کہ آپ نام نہاد سیاسی پنڈتوں کے منفی تجزیوں کے باوجود 2018 کے انتخابات کی بنیاد پر حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے

اب ذرا ستم ظریفی دیکھیئے کہ وہ لوگ جو ماضی میں آپ کو ایک سنجیدہ سیاسی جماعت تک ماننے سے انکاری تھے آج آپ کے خلاف اتحاد بنائے بیٹھے ہیں

آج اسلام آباد کنونشن سینٹر سے ان سب پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ
“یہ ہاتھ مرے آزمائے ہوئے ہیں”

جناب والا
ملتان کے صوبائی حلقے پی پی 218 میں منعقد ہونے والے، حالیہ بائ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ نون اور کچھ پردہ نشین سب کے سب پی ٹی اے کے خلاف اتحاد قائم کیے ہوئے تھے لیکن ملتان کی عوام نے تحریک انصاف پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور ہم کامیابی سے ہمکنار ہوئے

اور میں یہ بھی واضح کر دوں کہ آنے والے جون میں، فاٹا کے الیکشنز کے دوران بھی یہ سب پی ٹی آئی کے خلاف متحد ہو نگے

اور ستمبر تو ویسے بھی ستمگر ہوتا ہے

پاکستان تحریک انصاف، انصاف پر یقین رکھتی ہے اور جب انصاف کے دروازے بند کر دیے جائیں گے تو آپ کارکنوں کو احتجاج سے نہیں روک سکتے

پاکستان تحریک انصاف رول آف لاء پر یقین رکھتی ہے کوئی بھی شخص قانون سے بالا قابل قبول نہیں ہو گا

پاکستان تحریک انصاف یکساں احتساب پر یقین رکھتی ہے ہم احتساب سے وابستہ تمام اداروں سے بلا خوف و خطر یکساں احتساب کے متمنی ہیں تاکہ اس وطن عزیز کو کرپٹ عناصر سے چھٹکارا حاصل ہو سکے

جناب چیرمین

پی ٹی آئی کا ورکر بخوبی سمجھتا ہے کہ ہمیں حکومت انتہائی نامساعد حالات میں ملی جہاں ایک طرف معاشی ابتری تھی تو دوسری طرف حکومتی ادارے انحطاط کا شکار تھے
بیوروکریسی کو پچھلے چالیس سال سے politicized کیا گیا

اپوزیشن چالیس سال کی لوٹ مار کے بعد ہم سے آٹھ ماہ میں نئے پاکستان کا تقاضا کر رہی ہے

لیکن ان تمام مشکلات کے باوجود عمران خان نیا پاکستان بنانے جا رہا ہے کیا آپ سب تیار ہیں؟

ہم لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لے کر آرہے ہیں جس سے نچلی سطح تک وسائل کی منتقلی ممکن ہو سکے گی اور تعمیر و ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گا

جناب چیرمین

2018 کے انتخابات میں ووٹر نے طویل مشاورت اور غورو خوض کے بعد اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا

اس نے فیصلہ کر لیا تھا کہ
“اب نہیں تو کبھی نہیں”

وہ فیصلہ کر چکا تھا کہ

“تم نہیں تو کون”

پاکستان کا نوجوان، پاکستان کا باشعور ووٹر یہ جان چکا تھا کہ تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان کو اس کرپشن اور مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے

آخر میں آپ سب میرے ساتھ مل کر فلک شگاف نعرہ لائیں گے

پاکستان _زندہ باد
کون بنائے گا پاکستان __عمران خان، عمران خان