سب سے بہترین لوکل باڈیز سسٹم خیبر پختونخوا کا ویلیج و نیبر ہوڈ کا غیر جماعتی بلدیاتی نظام ہے….

642

سب سے بہترین لوکل باڈیز سسٹم خیبر پختونخوا کا ویلیج و نیبر ہوڈ کا غیر جماعتی بلدیاتی نظام ہے….

سب سے بہترین لوکل باڈیز سسٹم خیبر پختونخوا کا ویلیج و نیبر ہوڈ کا غیر جماعتی بلدیاتی نظام ہے جو کہ بلکل گراس روٹ لیول پر موجود ہے اور بہترین نتائج کا حامل ہے۔ پنجاب اور بلوچستان میں ہمارے لوکل باڈیز سسٹم کو ماڈل بنا کر بلدیاتی نظام تیار کیا جا رہا ہے۔ 2001 اور 2005 کے بلدیاتی نظام میں ناظمین کے پاس اختیارات تو تھے لیکن انہیں استعمال کرنے کے لیے سازگار ماحول تھا اور نہ ہی فنڈز دستیاب تھے۔ نئے مجوزہ بلدیاتی نظام میں چیک اینڈ بیلنس کا بہترین طریقہ کار متعارف کرا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں منعقدہ نیشنل کانفرنس برائے لوکل گورنمنٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔