صحت انصاف کارڈ کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کی شرکت،کارڈ غریبوں میں تقسیم کرکے اس سہولت کا خود افتتاح کیا
[صحت انصاف کارڈ کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کی شرکت،کارڈ غریبوں میں تقسیم کرکے اس سہولت کا خود افتتاح کیا]
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت غریب عوام کو علاج کی بُنیادی سہولیات فراہم کرے گی،انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے اس کارڈ کا آغاز خیبر پختونخوا میں کیا اور کے پی کی آدھی سے زیادہ غریب آبادی میں یہ کارڈ تقسیم کیے،غریب آدمی کے بچوں کا خرچہ مشکل سے پورا ہوتا ہے، اس کارڈ کا ابھی ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد اور فاٹا میں اجرا خوش آئند ہے ،آنے والے چند دنوں میں اس کارڈ کو مُلک بھر میں پھیلانے کے لیے کام کیا جارہا ہے
#PTIHealthReforms #SehatSahulatProgramme