وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر آج کابل پہنچ رہے ہیں

652

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر آج کابل پہنچ رہے ہیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر آج کابل پہنچ رہے ہیں، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ ، ڈی جی افغانستان اور دیگر حکام بھی وفد کے ہمراہ ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابل پہنچنے کے بعد صدارتی محل جائیں گے، پہلی ملاقات صدارتی محل میں افغان صدر اشرف غنی سے ہو گی، شاہ محمود قریشی افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے بھی ملاقات کریں گے، دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، شاہ محمود قریشی پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے کا بل پہنچیں گے، بطور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا یہ کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہے۔