وزیر مملکت داخلہ کا اسلام آباد پولیس دربار سے خطاب ۔

1668

وزیر مملکت داخلہ کا اسلام آباد پولیس دربار سے خطاب ۔

وزیر مملکت شہریارآفریدی کا پولیس لائن اسلام آباد کا دورہ. یادگار شہدا پر خاصری دی اور دعا کی. وزیر مملکت نے پولیس فائرنگ رنیج اور اینٹی رائیوٹ فورس کی کارکردگی کا عملی مظاہرہ دیکھا. وزیر مملکت نے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کو سراہا. قبل ازیں آئی جی اسلام آباد نے وزیر مملکت کو پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ بھی دی.

وزیر مملکت داخلہ کا اسلام آباد پولیس دربار سے خطاب ۔

“نئے پاکستان میں پولیس کو شاندار ادارے کے طور پر سامنے لائیں گے. پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان اور مال کا تحفظ ہر قیمت پر کرے. سلام آباد پولیس کو درپیش مسائل کے حوالے وزیراعظم کو تفصیل سے آگاہ کروں گا بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے وقار کوبلند کریں گے. پاکستان کے وقارپر کوئی سودا نہیں ہونے دیں گے. انسانی حقوق کسی بھی ریاست کا بنیاد عنصر ہے. قانون سب شہریوں کیلئے برابر ہے. اسلام آباد پولیس کو جدید سہولیات کی فراہمی کا حکومت نے وعدہ کیا ہے. اسلام آباد پولیس کیلئے نیا پولیس ایکٹ لائیں گے. پولیس کے شہدا کے خاندانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے. اسلام آباد پولیس کی کارگردگی شاندار ہے۔ محدود وسائل میں اسلام آباد پولیس بہتر کام کر رہی ہے۔ اسلام آباد پولیس کو ملک بھر کی پولیس کے لیے رول ماڈل بنائیں گے۔ پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کیلئے اقدامات کریں گے ۔ — وزیر مملکت