وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت

1351

وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت

[ وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت ]

مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کا بہتا خون اقوام متحدہ کے ضمیر پر داغ ہے۔ بھارتی قابض افواج کی بندوق اورظلم کانشانہ عالمی ضمیر بن رہا ہے۔کشمیری اپنے حق خود ارادیت کا عالمی وعدہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی درندگی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ بڑھتا ہوا ظلم بھارت کی مقبوضہ وادی میں شکست کا اعتراف ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی ماو ¿ں، بہنوں، بچوں، نوجوانوں اور ضعیفوں نے حریت کی تابندہ مثال قائم کی ہے۔ دیرینہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ عالمی برداری اقوام متحدہ کے کشمیریوں سے کئے گئے اپنے وعدے کو پورا کرنے میں کرداراداکرے۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ کشمیر میں شہید ہونے والے حریت پسند اصول اور سچائی کے دمکتے ستارے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے شہداءاس امر کا ثبوت ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر سے اور کتنا خون چاہئے-