وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں

507

وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں

وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

ائرپورٹ پر مدینہ کےگورنر شہزادہ فیصل بن سلمان اور پاکستان میں سعودی کے سفیر نواف المالکی نےاستقبال کیا. قونصل جنرل شہریار اکبر خان, سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین, مشیرتجارت عبد رزاق داؤد اور وزیر مملکت/ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی وزیر اعظم کے ھمراہ ہیں۔

عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ روضئہ رسول ؐ پر حاضری دیں گئیں ، عشاء کی نماز اور نوافل ادا کریں گے۔

وزیر اعظم سعودی عرب میں “مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع” کی انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کریں گے.