وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس….

527

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس….

[وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا]

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب اور اعلی حکام کی شرکت۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جرائم کی بیح کنی کے لئے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں، سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے صوبہ بھر میں بھر پور مہم چلائی جائے، اس کی ساتھ زیر التواء کیسوں کو جلد نمٹانے کے لئے تیزرفتاری سے اقدامات کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعلی نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے اور قتل،ڈکیتی ،راہزنی اوردیگر جرائم کے سدباب کیلئے ٹھوس حکمت عملی بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں عوام کی جان و مال کے تحفظ میں تساہل برتنے والے افسروں کو جواب دینا ہوگا، امن وامان کے حوالے سے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں، کارکردگی کا مظاہر کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، پولیس کسی سیاسی دباؤ کو خاطر میں رکھے بغیر فرائص سرانجام دے اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ،میں پولیس فورس کو بھرپور سپورٹ کروں گا، پولیس افسران ہر ضلع اورڈویژن میں کھلی کچہریاں لگا کرسائلین کے مسائل حل کریں۔ وزیراعلیٰ کی پولیس فورس کو ہفتہ خوش اخلاقی منانے اور پولیس کی جدید خطوط پر تربیت کے لئے ریفریشر کورسز کرائے جانے کی ہدایت۔